مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ خطیب جمعہ نے امریکہ کی ایران کے خلاف عداوتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ایران کے ساتھ کسی بھی دشمنی سے دریغ نہیں کیا اور اس کی عداوتوں کا سلسلہ جاری اور ساری ہے۔ انھوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے کمزوروں اور مستضعفین کی مدد کا وعدہ کیا ہے اللہ تعالی اپنے وعدے میں سچا ہے اللہ تعالی کا وعدہ اسی صورت میں انسان کے شامل حال ہوگا جب وہ تقوی، پرہیزگاری اور دینداری اختیار کرےگا ۔ انھوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے ظالموں کو سخت سزائیں دی بھی ہیں اور آئندہ بھی دےگا۔
انھوں نے کہا کہ اگر مستضعفین کو عزت ، عظمت اور نجات حاصل کرنی ہے تو انھیں تقوی ، پرہیزگاری اور دینداری کے ذریعہ اپنا دفاع کرنا چاہیے ، آگے کی سمت حرکت کرنی چاہیے ۔ ایرانی قوم کو استقلال ، آزادی ،عزت اور عظمت مفت میں نہیں ملی بلکہ ایرانی قوم نے استقلال ، ازادی اور عزت کو جد وجہد اور قربانی کے ذریعہ حال کیا ہے اور اپنے استقلال اور آزادی کے تحفظ کے لئے آج بھی امریکہ جیسی سامراجی طاقت کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ امام مہدی (عج) روی زمین پر اللہ تعالی کے نمائندے ہیں اور وہ دنیا پر اللہ تعالی کی حکومت کو قائم کریں گے لوگوں کو حقیقی انصاف فراہم کریں گے اور ظالموں کا مقابلہ کریںگے ۔ لہذا دنیا کے تمام مستضعفین کو حضرت امام مہدی (عج) کا ساتھ دینے کے لئے تیار رہنا چاہیے ۔ انھوں نے کہا کہ آج امام مہدی علیہ السلام پردہ غیب میں ہیں ان کے نائب حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای موجود ہیں اور ولی فقیہ کو امام معصوم (عج) کی عدم موجودگی میں حکومت کو اسلامی احکام کی بنیادوں پر قائم کرنا چاہیے اور الحمد للہ آج ایران میں ایسا ہی ہے اور ایران کی عالمی سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں کامیابی کا اصلی راز یہی ہے کہ ایرانی حکومت کی سرپرستی امام زمانہ (عج) کے نائب برحق کے ہاتھ میں ہے۔
آپ کا تبصرہ